بین الاقوامی
صدر یوگانڈا، کورونا سے متاثر
یوگانڈا کے صدر یوویری موسیوینی‘کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔وزارت صحت کی مستقل سکریٹری ڈیانا اٹوین نے چہارشبنہ کی تاخیر شب یہ اطلاع دی۔
کمپالا: یوگانڈا کے صدر یوویری موسیوینی‘کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔وزارت صحت کی مستقل سکریٹری ڈیانا اٹوین نے چہارشبنہ کی تاخیر شب یہ اطلاع دی۔
اٹوین نے ٹویٹ کیا ”صدر کی کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
یہ اس وقت ہوا جب اس میں فلو جیسی ہلکی علامات پیدا ہوئیں تاہم ان کی صحت اچھی ہے اور معیاری آپریٹنگ پروسیجرس (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل صدر نے کل قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کے کرائے گئے تین کووڈ 19 ٹیسٹوں میں سے ایک مثبت آیا ہے۔