حیدرآباد

اسمبلی میں سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات، عہدیداروں اکبر الدین اویسی کی ہدایت

عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی نے آج اسمبلی میں اپنے چیمبر میں کونسل چیرمین جی سکھیندر ریڈی، وزیر پارلیمانی اُمور ڈی سریدھر بابو، سکریٹری اسمبلی کرشنا چاری اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اسمبلی میں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدر آباد: عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی نے آج اسمبلی میں اپنے چیمبر میں کونسل چیرمین جی سکھیندر ریڈی، وزیر پارلیمانی اُمور ڈی سریدھر بابو، سکریٹری اسمبلی کرشنا چاری اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اسمبلی میں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں آج پیش آئے سیکوریٹی نقائص کے تناظر میں عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی آج رات 7:30 بجے یہ ہنگامی اجلاس طلب کیا

اور اسمبلی کے اندرونی و بیرونی حصہ میں سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات اور چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔

واضح رہے کہ کل 14 / دسمبر کو اسپیکر اسمبلی پرساد کمار کا انتخاب ہوگا اور وہ تلنگانہ اسمبلی کے تیسرے اجلاس کے اسپیکر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کریں گے۔

a3w
a3w