کرناٹک

کرناٹک میں انتخابی مہم کا اختتام

کرناٹک میں انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا۔ 8/ مئی کو شام بجے انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ آخری دن انتخابی مہم میں سبھی جماعتوں نے طاقت جھونک دی۔

بنگلورو: کرناٹک میں انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا۔ 8/ مئی کو شام بجے انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ آخری دن انتخابی مہم میں سبھی جماعتوں نے طاقت جھونک دی۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک ہائی کورٹ سے ڈی کے شیوکمار کو جھٹکہ
کانگریس ورکنگ کمیٹی میں ایک ماہ میں ردوبدل۔ کانگریس قیادت پر سبھی کی نظریں

انتخابات کے لیے بی جے پی او رکانگریس سمیت کئی پارٹیوں نے زورو شور سے مہم چلائی۔ بنگلورو میں کل وزیراعظم نریندر مودی نے 10کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ یہ روڈ شو5الگ الگ اسمبلی حلقوں سے ہو کر گزرا۔ وزیراعظم کے روڈ شو کے دوران لوگوں کا زبردست ہجوم نظر آیا۔ لوگوں نے وزیراعظم مودی پر پھول بھی برسائے۔

سونیا گاندھی کے خود محتار والے بیان پر وزیراعظم مودی نے پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا شاہی خاندان ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

کانگریس کرناٹک کو ملک سے الگ مانتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کرناٹک ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ کانگریس نے بھائی کو بھائی سے بانٹ دیا اور ریاستوں کو آپس میں لڑوانے کا کام کیا ہے۔

کرناٹک انتخابات میں بجرنگ بلی کا موضوع چھایا ہوا ہے۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے اس مسئلہ پر کانگریس پر وار کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ بجرنگ بلی تو اپنے مندر میں ہی تھے۔

کانگریس انتخابی میدان میں لے آئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس بجرنگ بلی کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے۔