شمالی بھارت

فضائیہ کا مگ21 جنگی طیارہ حادثہ کا شکار، 3 ہلاک

فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ21 آج صبح راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں صدر تھانہ علاقہ کے تحت بہلول نگر گاؤں میں ایک رہائشی مکان پر گر کر تباہ ہوگیا۔

سری گنگا نگر: فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ21 آج صبح راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں صدر تھانہ علاقہ کے تحت بہلول نگر گاؤں میں ایک رہائشی مکان پر گر کر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس

فضائیہ کے مطابق مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ سورت گڑھ کے قریب اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں پائلٹ پیراشوٹ سے بحفاظت چھلانگ لگا کر بچ گیا، اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ فضائیہ نے حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ میں 3 خواتین کی موت ہوگئی جب کہ مگ 21 کے پائلٹ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مگ 21 طیارہ نے صبح سری گنگا نگر ضلع کے سورت گڑھ سب ڈیویژن علاقہ میں ایر فورس کے بیس اسٹیشن سے معمول کی پرواز کی تھی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ہنومان گڑھ ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کے بہلول نگر گاؤں میں رتن سنگھ رائے سکھ کے گھر پر گر گیا۔

اس سے قبل پائلٹ نے بحفاظت پیراشوٹ سے چھلانگ لگادی اور قریبی گاؤں مسرو والا کے قریب اتر گیا لیکن اس دوران وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں زمیندار رتن سنگھ کی بیوی بنسوکور، دیگر خواتین لیلا دیوی اور بنت کور شامل ہیں۔ زخمیوں میں رتن سنگھ کی بیٹی وملا (22) اور2 دیگر شامل ہیں۔

بہلول نگر گرام پنچایت کے سرپنچ گرلال سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریباً 8:30 بجے فضا میں اڑنے والا مگ 21 طیارہ رتن سنگھ کے گھر پر گرا۔ گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں گھر کا بہت سا سامان جل گیا۔ گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، ہنومان گڑھ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران گاؤں والوں نے خود ہی بھاگ دوڑ کرکے رتن سنگھ کے گھر کی آگ بجھائی۔

a3w
a3w