تلنگانہ

تلنگانہ کے سرحدی علاقوں کے کنڑ اور مراٹھی عوام میں کانگریس اوربی جے پی کی انتخابی مہم

تلنگانہ کے سرحدی علاقوں جہاں پر کرناٹک اورمہاراشٹرسے تعلق رکھنے والے افراد کی زیادہ تعداد ہے میں کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے کنٹراورمراٹھی میں مہم چلائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرحدی علاقوں جہاں پر کرناٹک اورمہاراشٹرسے تعلق رکھنے والے افراد کی زیادہ تعداد ہے میں کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے کنٹراورمراٹھی میں مہم چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ان علاقوں میں کانگریس اور بی جے پی متعلقہ ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ ان کی اپنی زبان میں مہم چلا رہی ہے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک چوان نے کاماریڈی ضلع کے ایلاریڈی حلقہ کے لنگم پیٹ میں بھی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

مہاراشٹر کے بی جے پی ایم ایل سی پروین ڈاسکر نے عادل آباد حلقہ کے بیلہ منڈل میں مراٹھی میں تقریر کر تے ہوئے زعفرانی جماعت کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے بھی 28 نومبرکو بی جے پی کی حمایت میں بیلہ کا دورہ کریں گے۔ مہاراشٹرا کے ایم ایل اے سچن (بی جے پی) ایک ہفتہ سے ایلاریڈی حلقہ میں مقیم ہیں اور پارٹی کمیٹیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ظہیر آباد، نارائن کھیڑاورتانڈورحلقوں میں کنڑ بولنے والے ووٹر ایک لاکھ سے زیادہ ہیں۔

انہیں خوش کرنے کے لیے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے متعلقہ حلقوں میں کانگریس امیدواروں کی جانب سے مہم چلائی۔ کنڑ کانگریس کے وزراء ایشور راؤ کندائی اوردیگر نے بھی انتخابی مہم چلائی۔