جرائم و حادثات

حیدرآباد: لکڑی کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے عطاپورپولیس اسٹیشن حدود کے سلیمان نگر، ایم ایم پہاڑی علاقہ میں لکڑی کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے متصل اسکراپ کی دکان میں بھی پھیل گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عطاپورپولیس اسٹیشن حدود کے سلیمان نگر، ایم ایم پہاڑی علاقہ میں لکڑی کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے متصل اسکراپ کی دکان میں بھی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیاجس سے مقامی افراد کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

مقامی افرادنے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

عطاپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی افرادکو دوسری محفوظ جگہ منتقل کیا۔ اس واقعہ میں کوئی مالی نقصان ہونے یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ مالی نقصان ضرورہواہے۔

پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

a3w
a3w