دہلی

انتخابی مہم میں بچوں کے استعمال کے خلاف الیکشن کمیشن کا انتباہ

لوک سبھا الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن نے پیر کے دن سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں کسی بھی شکل میں بچوں کا استعمال نہ کریں۔

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن نے پیر کے دن سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں کسی بھی شکل میں بچوں کا استعمال نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

بچوں سے نہ تو پوسٹر / پمفلس تقسیم کرائے جائیں اور نہ ہی ان سے نعرے لگوائے جائیں۔

سیاسی جماعتوں کو بھیجی گئی اڈوائزری میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ انتخابی عمل میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے کسی بھی شکل میں بچوں کے استعمال کو برداشت نہیں کرے گا۔

کمیشن نے علیحدہ سے اپنے عہدیداروں اور الیکشن مشنری کو بھی ہدایت دی کہ وہ بچوں سے کوئی کام نہ لیں۔

خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ سیاسی قائدین اور امیدواروں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی بچہ کو اپنے ہاتھوں میں نہ اٹھائیں۔

a3w
a3w