دہلی

دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی قائد دلیپ گھوش اور کانگریس قائد سپریہ شریناتے کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور کنگنا رناوت کے خلاف ان کے نامناسب ریمارکس پر نوٹس وجہ نمائی جاری کی۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی قائد دلیپ گھوش اور کانگریس قائد سپریہ شریناتے کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور کنگنا رناوت کے خلاف ان کے نامناسب ریمارکس پر نوٹس وجہ نمائی جاری کی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
ہجومی تشدد، بی جے پی اور میڈیا پر ساز باز کا الزام: ممتابنرجی
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
بھارت سیواشرم کے سادھو کارتک مہاراج نے ممتا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

کنگنا رناوت کو بی جے پی نے ہماچل پردیش کے حلقہ لوک سبھا منڈی سے میدان میں اتارا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے ریمارکس غیرمہذب ہیں۔ اس نے کہا کہ پہلی نظر میں دونوں کے ریمارکس سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران وقار کو ملحوظ رکھیں۔ دونوں قائدین سے کہا گیا کہ وہ 29 مارچ کی شام تک نوٹس وجہ نمائی کا جواب داخل کریں۔

a3w
a3w