دہلی

الیکٹورل بانڈس اسکیم، سپریم کورٹ میں 22جولائی کو سماعت

بنچ نے کہا کہ ایسی ہی ایک اور درخواست کی لسٹنگ جمعہ کے لئے ہوئی تھی، لیکن اُس کی بھی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے 15فروری کو الیکٹورل بانڈس اسکیم ردکردی تھی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ الیکٹورل بانڈس اسکیم کی عدالت کے زیر نگرانی تحقیقات کرانے کے لئے داخل درخواست ِ مفاد عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ دو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کامن کاز اور سنٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (سی پی آئی ایل) کی داخل کردہ پی آئی ایل کی سماعت پیر کو ہوگی۔

 بنچ نے کہا کہ ایسی ہی ایک اور درخواست کی لسٹنگ جمعہ کے لئے ہوئی تھی، لیکن اُس کی بھی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے 15فروری کو الیکٹورل بانڈس اسکیم ردکردی تھی۔ بی جے پی حکومت نے گمنام سیاسی فنڈنگ کے لئے یہ اسکیم شروع کی تھی۔

a3w
a3w