دہلی

شام 6 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 77.95 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو تریپورہ میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز رہی اور شام 6 بجے تک وہاں کے 77.95 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو تریپورہ میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز رہی اور شام 6 بجے تک وہاں کے 77.95 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

ملک کے مختلف حصوں میں تیز دھوپ اور گرمی کے درمیان اتر پردیش میں ووٹنگ کی رفتار سب سے کم رہی اور شام 6 بجے تک صرف 53.02 فیصد ووٹر ہی ووٹ ڈالنے نکلے تھے۔ دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کل 88 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو ئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق شام 6 بجے تک آسام میں 70.68 فیصد، بہار میں 53.60، چھتیس گڑھ میں 72.51، جموں و کشمیر میں 67.22، کرناٹک میں 64.46، کیرالہ میں 64.95، مدھیہ پردیش میں 55.19 فیصد، مہاراشٹر میں 53.71 فیصد، منی پور میں 76.46 فیصد، راجستھان میں 59.54 فیصد، تریپورہ میں 77.95، اتر پردیش میں 53.02، مغربی بنگال میں 71.84 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

کیرالہ میں ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک بوتھ ایجنٹ سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ کرناٹک کے بنگلورو کے جے پی نگر کے ایک مرکز میں ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑی ایک عمر دراز خاتون کو دل کا دورہ پڑا۔ اسی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنے والے ایک ڈاکٹر نے فوری طور پر اس کی مدد کی اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر کل 15.88 کروڑ سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جن کے ووٹوں پر 1,206 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کیا جا ناہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ان سیٹوں کے 1.67 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ ہو ئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بہار کے پارلیمانی حلقوں بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک اور کچھ پر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوں گے۔

اس مرحلے میں جن امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم مشینوں میں بند کیا جا رہا ہے ان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، راجیو چندر شیکھر، سابق مرکزی وزیر ششی تھرور اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی بھی شامل ہیں۔

کمیشن کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی بیتول سیٹ پر انتخابات ہونا تھے لیکن بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار کی موت کے بعد اب اس سیٹ پر تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو الیکشن ہوں گے۔

کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں، اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

a3w
a3w