مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 8 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1933۔ مہاتما گاندھی نے ہندوستان میں برطانوی حکومت کے خلاف 21 دن کی بھوک ہڑتال شروع کی

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 8 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1541۔هرنانڈو ڈے سوٹو نے مسیسپی دریا دریافت کیا۔

1660۔ انگلینڈ کی پارلیمنٹ نے چارلس اسٹوورٹ کو کنگ چارلس دوم اعلان کیا۔

1777۔ بنگال کے نواب میر قاسم کا انتقال ہوا۔

1794۔ امریکہ میں ڈاک خانے کا قیام۔

1842۔ وارسا سے پیرس جارہی ٹرین میں آگ لگنے سے 50 افراد کی موت ہوئی۔

1871۔ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان ہوئے سمجھوتے کے بعد البامہ تنازعہ ختم ہوا۔

1898۔ اٹالین فٹ بال لیگ کا پہلا میچ کھیلا گیا۔

1899۔ ہندوستانی تاریخ کے معروف چاپیکر برادران میں سے ایک واسودیو چاپیکر کو برطانوی حکومت نے پھانسی دی۔

1900۔ امریکہ کے ساحلی شہر گیل ویسٹ میں تباہ کن طوفان سے 6 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1901۔ آسٹریلیائی لیبر پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔

1915۔ مجاہد آزادی ماسٹر امر چند اور بھائی بال مکند کو برطانوی حکومت نے پھانسی دی۔

1921۔ فرانس میں واقع مارٹینک میں ماونٹ پیلی آتش فشاں پھٹنے سے 30 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1921۔ سویڈن نے پھانسی کی سزا کا خاتمہ کیا۔

1929۔ ہندوستان کی معروف ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کی پیدائش ہوئی۔

1933۔ مہاتما گاندھی نے ہندوستان میں برطانوی حکومت کے خلاف 21 دن کی بھوک ہڑتال شروع کی

1945۔ دوست ممالک کی فوج کے سامنے جرمن فوج نے خود سپردگی کی۔

1949۔ مغربی جرمنی میں آئین کو منظوری ملی۔

1954۔ ہندوستانی حکومت نے چندر نگر کو جنوبی بنگال میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

1959۔ دریائے نیل میں ایک اسٹیمر کے کنارے سے صرف چھ گز پہلے ہی ڈوب جانے سے 200 لوگوں کی موت ہوئی۔

1960۔ سوویت یونین اور کیوبا کے درمیان سیاسی تعلقات قائم ہوئے۔

1962۔ رابندر بھارتی یونیورسٹی قائم ہوئی۔

1963۔ ہندستانی ریڈكراس سوسائٹی کی صد سالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

1980۔ عالمی ادارہ صحت نے چیچک کے خاتمے کا اعلان کیا۔

1997۔چین کا ہوائی جہاز 3456 حادثہ کا شکار ہوا جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے۔

1999۔ نلغراد میں واقع چینی سفارتکار پر ناٹو نے میزائل سے حملہ کیا۔

2000۔ہندوستانی نژاد 69 سالہ لارڈ سوراج پال برطانیہ کی چوتھی سب سے بڑی برطانوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔

2001۔ امریکہ، بین الاقوامی منشیات کنٹرول بورڈسے بھی باہر ہوا۔

2002۔ پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس لوٹی۔

2004۔ سری لنکا کے مرلی دھرن نے 521 وکٹ لیکر سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹ لینے کا ریکارڈ بنایا۔

2006۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، پاکستان کو جدید روایتی اسلحہ سسٹم دینے پر راضی ہوا۔

2010۔ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے بيجاپور- بھوپال پٹنم نیشنل ہائی وے -16 پر سی آر پی ایف کے بکتر بند گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے سے اڑا دیا گیا اس حادثے میں آٹھ جوان شہید ہوئے۔