حیدرآباد کے چند علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہےگی
تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (TGSPDCL) نے فلک نما سب ڈویژن کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ معطلی 33 کے وی فلک نما سب اسٹیشن کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جو لائن ونگ کے ذریعہ مرمتی کام کے لیے ضروری ہے۔
حیدرآباد: اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر الکٹریسٹی‘ سی بی ڈی سی III- کے بموجب فلک نما سب ڈیویژن کے کچھ فیڈرس کے علاقوں میں چہارشنبہ 11/دسمبر کو لائن ونگس کے کاموں کے باعث برقی مسدود رہے گی۔
فلک نما یو جی سی فیڈر کے کے علاقے چشمہ‘ گلاب شاہ مسجد‘ وٹے پلی‘ پردہ گیٹ‘ مسکین ہوٹل‘ المدینہ ہوٹل اسی طرح فاروق نگر فیڈر کے علاقے فلک نما‘ فاروق نگر‘ فاطمہ نگر‘ غفوریہ مسجد‘ ناگل بنڈہ جب کہ وٹے پلی فیڈر کے علاقے وٹے پلی‘ مصطفی نگر‘ نائس ہوٹل‘ گنٹال شاہ درگاہ‘ محمدیہ کالونی اسی طرح علی آبادی فیڈر کے علاقے علی آباد‘ شمشیر گنج جب کہ گنٹال شاہ درگاہ کے علاقے گنٹال شاہ درگاہ‘ حبیب نگر‘ روشن کالونی‘ ہینڈی کیپ کالونی اسی طرح فاطمہ نگر فیڈر کے علاقے فاطمہ نگر‘ ہینڈی کیپ کالونی میں صبح 10 بجے تا شام 5 بجے برقی سربراہی مسدود رہے گی۔
تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (TGSPDCL) نے فلک نما سب ڈویژن کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ معطلی 33 کے وی فلک نما سب اسٹیشن کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جو لائن ونگ کے ذریعہ مرمتی کام کے لیے ضروری ہے۔
عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ بجلی کی معطلی کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔پاور سپلائی کی معطلی سے ہونے والی تکلیف کے لیے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل معذرت خواہ ہے اور تعاون کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ مزید معلومات یا شکایات کے لیے اپنے قریبی سب ڈویژن آفس سے رابطہ کریں۔