حیدرآباد

گچی باؤلی کے ایک ریسٹورنٹ میں لفٹ گر گئی، 4 افراد زخمی

ریسٹورنٹ میں موجود دیگر افراد نے ایک زوردار آواز سنی اور فوراً موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوںنے فوری طورپر ایمبولنس کو بلالیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: گچی باؤلی کے اے پی ایچ بی کالونی میں جمعہ کے روز واقع ایک مشہور ریسٹورنٹ لفٹ حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لفٹ کی رسی( ٹریکشن کیبل) اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں لفٹ کا کیبن نیچے گر گیا اور اس میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

معلومات کے مطابق اس حادثہ میں ایک شخص کے پیر میں شدید چوٹ آئی جبکہ 3 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ریسٹورنٹ میں موجود دیگر افراد نے ایک زوردار آواز سنی اور فوراً موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوںنے فوری طورپر ایمبولنس کو بلالیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اس موقع پر مقامی پولیس موقع واردات پر پنچ گئی اور حادثہ کی تحقیقات کاآغاز کردیا۔ ابتدائی تحقیقات میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ عمارت میں حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی اور دیکھ بھال میں کمی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔