مذہبحج 2024

حجاج کی طرف سے قربانی

جو حجاج منیٰ جانے سے پندرہ دنوں پہلے مکہ پہنچ گئے ہوں ، تو وہ چوںکہ مقیم ہیں ؛ اس لئے ان پر بقر عید والی قربانی بھی واجب ہوگی۔

سوال:- جو لوگ حج کیلئے جاتے ہیں اور وہاں قران و تمتع کی قربانی کرتے ہیں ، کیا ان کے لئے یہاں بھی قربانی کرنی ہوگی ؟ (سید کبیر الدین، گچی باؤلی)

جواب:- جو حجاج منیٰ جانے سے پندرہ دنوں پہلے مکہ پہنچ گئے ہوں ، تو وہ چوںکہ مقیم ہیں ؛ اس لئے ان پر بقر عید والی قربانی بھی واجب ہوگی،

خواہ وہ وہاں قربانی کریں یا ان کی طرف سے ہندوستان میں قربانی کی جائے ، اور اگر حج شروع ہونے سے پندرہ دنوں پہلے مکہ نہیں پہنچ پائے مثلاً دس بارہ روز پہلے پہنچے تو وہ مسافر ہیں اور مسافر پر بقر عید والی قربانی واجب نہیں ہوتی ہے ،

یہ حکم بقر عید والی قربانی کا ہے ، تمتع اور قران کی قربانی جوحجاج پر واجب ہوتی ہے ، اس کا تعلق مقیم ہونے اور مسافر ہونے سے نہیں ہے ؛ بلکہ وہ حج کی وجہ سے ہے ، اور اس کو حرم میں ہی ادا کرنا واجب ہے ۔