شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
اس واقعہ کے بعد مسافرین کو کئی گھنٹے ایرپور ٹ پر گذارنے پڑے جنہوں نے ایرلائنس سے دوسری فلائٹ کا انتظام کرنے کی خواہش کی۔اس فلائٹ میں 84مسافرین سوار تھے جنہوں نے ایرلائنس کے حکام کے رویہ پر برہمی کااظہار کیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے روانگی کے بعد طیارہ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارہ کی دوبارہ ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔
اس واقعہ میں طیارہ میں سوار تمام مسافرین محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق شمس آبا دایرپورٹ سے منگل کی صبح 6.30بجے اسپائس جیٹ کے طیارہ نے ناسک کیلئے اڑان بھرئی تاہم اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی اور فوری طورپر اسی ایرپورٹ کے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
اس اجازت کے بعد اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے جنہوں نے ایمرجنسی لینڈنگ کروانے پر راحت کی سانس لی۔
تاہم اس واقعہ کے بعد مسافرین کو کئی گھنٹے ایرپور ٹ پر گذارنے پڑے جنہوں نے ایرلائنس سے دوسری فلائٹ کا انتظام کرنے کی خواہش کی۔اس فلائٹ میں 84مسافرین سوار تھے جنہوں نے ایرلائنس کے حکام کے رویہ پر برہمی کااظہار کیا۔