حیدرآباد

نئے حالات میں امت مسلمہ کی ترقی کے لئے متحدہ لائحہ عمل پر زور : محمد مشتاق ملک

ملک اور ریاست کے تبدیل شدہ حالات میں مسلمانوں کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی شدید ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ فرقہ پرستی اور فرقہ پرستوں کی سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: ملک اور ریاست کے تبدیل شدہ حالات میں مسلمانوں کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی شدید ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ فرقہ پرستی اور فرقہ پرستوں کی سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ضلع نظام آباد میں اتوار کو 11 بجے دن تعلیمی‘ معاشی‘ سماجی‘ جدو جہد کرنے والی 53 انجمنوں اور اداروں کے علاوہ دینی وملی جدو جہد کرنے والی جماعتوں کا ایک اجلاس محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مسلم متحدہ محاذ تلنگانہ شاخ نظام آباد کی قرار داد بااتفاق آراء منظور کی گئی۔

مسلم متحدہ محاذ تلنگانہ شاخ نظام آباد میں وکلا‘ شعبہ تعلیم سے وابستہ معاشی شعبہ میں جدو جہد کرنے والے اور علماء اور مشائخین شامل رہیں گے۔ مرکزی وریاستی بجٹ اور اسکیمات کے فوائد حاصل کرنے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ قانونی امداد کے لئے وکلاء کی کمیٹی تیار ہو گی۔

تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کے ترک تعلیم کو ختم کرنے باضابطہ مہم چلائی جائے گی۔ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی دینی تربیت کا نظم کیا جائے گا۔ روزگار کے موقع پیدا کرنے کے لئے اسراف کے خلاف بھی دانشوران ملت نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

مشائخین اور مساجد کے خطیب حضرات نے اصلاح معاشرہ تحریک پر زور دیا اور ایک قرار دکے ذریعہ نوجوانوں کی تربیت اور شادی بیاہ سنت طریقہ سے کرنے پر زور دیا گیا۔ محمد مشتاق ملک نے کہا کہ ”مسلم متحدہ محاذ تلنگانہ“ ایک غیر سیاسی مسلمانوں کی ترقی کا متحدہ فورم ہوگا۔

کسی بھی سیاسی جماعت کی تائید اس محاذ کے بیانر کے ذریعہ نہیں کی جائے گی۔ حکومتوں کا جتنا بھی بجٹ ملتا ہے وہ بھی یہ ملت برابر حاصل نہیں کرتی۔ مسلم تحفظات کے مطابق تعلیمی اداروں اور نوکریوں کو حاصل کرنے پر نظر رکھنا بھی طئے کیا گیا۔

محمد مشتاق ملک نے کہا کہ ملت کے لئے جتنے ادارے‘ انجمنیں‘ سماجی جہد کار کام کر رہے ہیں سب ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔ کسی کی مخالفت نہیں کی جائے گی بلکہ اتحاد اور ملکر جدو جہد ہر مسلم متحدہ محاذ زور دیتا ہے۔ تمام اضلاع تلنگانہ میں شاخوں کے قیام کے بعد اضلاع کے ذمہ د ار مرکزی کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔

مسلم متحدہ محاذ تلنگانہ خود ساختہ محاذ نہیں ہوگا یہ تمام ادارووں کی مستحکم آواز ہوگا۔ اجلاس کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ صوفی کونسل سجادہ نشین کے ذمہ دار نے نعت شریف پیش کی۔ مولانا حکیم الدین صوفی‘ جناب صلاح الدین‘ جناب قاسم ایڈوکیٹ‘ جناب ذیشان ایڈوکیٹ‘ حافظ لئیق احمد جمعیت علماء‘ جناب معین یونس‘ جناب سید علی خان‘ میر سہیل‘ جناب جنید ایڈوکیٹ‘

جناب ظہیر الدین‘ جناب شہباز خان‘ ایم پی جے (جماعت اسلامی) مولانا صوفی محمد داؤد علی شاہ سجادہ نشین‘ مولانا یونس مرزا قادری چشتی‘ سید شاہ مظہر عالم حسینی‘ جناب امیر خان قادری‘ جناب محمد عبد لسمیع‘ جناب فیاض الدین‘ ڈاکٹر محمد عاصم‘ جناب عتیق احمد‘ سید نواز حسین‘ سید چاند صاحب‘ مرزا جاوید بیگ‘ نے حصہ لیا۔

جناب محسن خان روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نے اغراض ومقاصد بیان کئے گئے۔ جناب الیاس شمسی‘ جناب ارشد حسین نے معاشی مسائل پر خطاب کیا۔

جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی سابقہ اردو اکیڈیمی نے ملت کے اتحاد اور متحدہ محاذ کی اہمیت پر خطاب کیا۔ جناب مجاہد مشتاق انچارج شہری کمیٹی شبان نے نظام آباد میں مسلم متحدہ محاذ کی اہمیت اور پر جوش استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

جناب محمد معین یونس نے مشائخین اور نوجوانوں مسلم متحدہ محاذ کے قیام کا اجلاس کلاسیک فنکشن ہال میں رکھا اور کثیر تعداد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔