شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، ایک ایس ٹی ایف جوان اور 8 نکسلائٹس ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں ہفتہ کے دن انکاؤنٹر میں اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کا ایک جوان اور 8 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے۔

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں ہفتہ کے دن انکاؤنٹر میں اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کا ایک جوان اور 8 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے۔

ایس ٹی ایف کے 2جوان زخمی ہوئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مقام ِ انکاؤنٹر سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اور نکسلائٹس کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ جنگل میں فائرنگ صبح شروع ہوئی۔ 4 اضلاع نارائن پور‘ کنکیر‘ دنتے واڑہ اور کونڈا گاؤں کی مشترکہ سیکوریٹی ٹیم اینٹی نکسلائٹ آپریشن پر تھی۔

رائے پور میں پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس آپریشن میں ریاستی پولیس کی ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور ایس ٹی ایف نے انڈوتبتن بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) کی 53 ویں بٹالین اور بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کی 135 ویں بٹالین نے حصہ لیا۔ آپریشن 12 جون کو شروع ہوا تھا۔

سیکوریٹی فورسس نے جب علاقہ کو گھیرنا شروع کیا تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو طویل عرصہ تک جاری رہا۔ بندوقیں خاموش ہونے کے بعد جب علاقہ کی تلاشی لی گئی تو 8 نکسلائٹس کی نعشیں‘ ایک انساس رائفل‘ ایک.303 رائفل‘ ایک بیارل گرینیڈ لانچر (بی جی ایل) اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ برآمد ہوئیں۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ ایس ٹی ایف کے ایک جوان نے شہادت پائی اور دیگر 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدا میں مقامی دواخانہ لے جایا گیا۔ انہیں بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے پور لے جایا جائے گا۔

جاریہ سال اضلاع کنکیر‘ کونڈا گاؤں‘ نارائن پور‘ بستر‘ بیجاپور‘ دنتے واڑہ اور سکما پر مشتمل بستر ڈیویژن میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ علیحدہ انکاؤنٹرس میں 131 نکسلائٹس مارے گئے۔ 5 جون کو نارائن پور انکاؤنٹر میں 6 نکسلائٹس ہلاک ہوئے تھے۔ 23 مئی کو نارائن پور۔ بیجاپور سرحد پر 7 نکسلائٹس مارے گئے تھے۔

a3w
a3w