جموں و کشمیر

کلگام میں انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں پیر کے دن انکاؤنٹر میں دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے سری نگر میں یہ بات بتائی۔

سری نگر (پی ٹی آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں پیر کے دن انکاؤنٹر میں دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے سری نگر میں یہ بات بتائی۔

سیکورٹی فورسس نے کلگام کے جنگلاتی علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی مہم شروع کی تھی جو انکاؤنٹر میں بدل گئی۔

دہشت گردوں کو جب للکارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ دو دہشت گرد مارے گئے۔ تین زخمی فوجیوں میں ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہے۔