تلنگانہ

بی آر ایس پر پول مینجمنٹ کاالزام، عوام برائے فروخت نہیں

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) صرف پول مینجمنٹ کرتی ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں جماعت کو یہ دکھادیں کہ وہ برائے فروخت نہیں ہیں۔

حیدرآباد /بھونگیر: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) صرف پول مینجمنٹ کرتی ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں جماعت کو یہ دکھادیں کہ وہ برائے فروخت نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

ضلع یدادری کے بھونگیر میں کانگریس کی ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے حکمراں بی آر ایس پر شدید تنقید کی اور کہاکہ وہ امیر ترین ہوگیا جبکہ تلنگانہ غریب سے غریب تر ہوگیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران بی جے پی امیر ترین پارٹی بن گئی اور اس بھگوا جماعت نے ملک کی دولت کو اپنے صنعت کار دوستوں کے حوالے کردیا۔ بی آر ایس‘ تلنگانہ کی امیر ترین جماعت ہے۔

اس کے کرپٹ قائدین‘محلات میں رہتے ہیں۔ وہ عوام سے ملاقات نہیں کرتے ‘پرینکا گاندھی نے ادعا کیا کہ بی آر ایس‘ بی جے پی اور مجلس آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

عوام کو کانگریس کی 6 گارنٹیز سے واقف کراتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ اب تلنگانہ عوام کو یہ فیصلہ کرناہے کہ وہ حکمرانی کا غلط استعمال کرنے والی بی آر ایس کو مزید 5 سال کے لیے برداشت کریں گے یا کانگریس کی عوامی حکمرانی کو قبول کریں گے۔

انہوں نے عوام کو انتباہ دیا کہ اگر بی آر ایس دوبارہ برسر اقتدار آئے گی تو اراضیات کا قانون اور شراب مافیا بھی برقرار رہے گا۔ بیروزگاروں کو نوکریاں نہیں ملیں گی۔ سوالیہ پرچوں کاافشاء عمل کا عمل جاری رہے گا۔

کرپشن میں اضافہ ہوگا۔ ریاست قرض کے دلدل میں پھنس جائے گی اور عوام و کوکسانوں کی اراضیات چھیننے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران بی آر ایس نے ریاست اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیاہے۔

تشکیل تلنگانہ کے وقت عوام کو زیادہ توقعات تھیں مگر بی آر ایس نے عوام کو دھوکہ دیا۔ محلات اور فام ہاوز میں بیٹھ کر بی آر یس قائدین حکومت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر حکومت کی پالیسیاں صرف دولت مندوں کے فائدہ کے لیے ہوتی ہیں۔بی آر ایس پر پول مینجمنٹ کاالزام‘ عوام برائے فروخت نہیں

a3w
a3w