تلنگانہ

کرکٹ کھیلنے کے دوران انجینئرنگ کے طالبعلم کواچانک دل کا دورہ، موقع پر ہی موت (ویڈیووائرل)

عینی شاہدین کے مطابق، ونے فیلڈنگ کر رہا تھا جب اچانک میچ کے دوران گر پڑا۔ کالج کے عملے اور طلبہ نے فوری طور پر اسے نزدیکی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والا بی ٹیک کا آخری سال کا طالبعلم وِنے کمار (21) جمعہ کے روز سی ایم آر انجینئرنگ کالج، میڑچل میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ کالج کیمپس میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی قید ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

عینی شاہدین کے مطابق، ونے فیلڈنگ کر رہا تھا جب اچانک میچ کے دوران گر پڑا۔ کالج کے عملے اور طلبہ نے فوری طور پر اسے نزدیکی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق، ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ ونے کی موت حرکت قلب بند ہونے (ہارٹ اٹیک) کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے کسی قسم کے شبہ یا شکایت کا اظہار نہیں کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔