حیدرآباد

انجینئرس ڈے، وزیر کومٹ ریڈی کا علی نواز جنگ کو خراج

تلنگانہ انجینئرس ڈے کا11 وا ں سالانہ پروگرام بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر عمارات و شوار ع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نواب علی نواز جنگ بہادر کو زبردست خراج پیش کیا جنہیں تلنگانہ اریگیشن سیکٹر کا محسن مانا جاتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انجینئرس ڈے کا11 وا ں سالانہ پروگرام بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر عمارات و شوار ع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نواب علی نواز جنگ بہادر کو زبردست خراج پیش کیا جنہیں تلنگانہ اریگیشن سیکٹر کا محسن مانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس آفس کو منہدم کرنے کا حکم

انجینئرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا بلڈنگ کی تعمیر کے لیے حکومت سے 2000 مربع گز اراضی کے الاٹمنٹ پر بات چیت کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے انجینئرس کو یقین دلایا کہ حکومت صرف اکاؤنٹس کی بجائے احتساب پر توجہ دے رہی ہے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی رنگ روڈ کی تعمیر میں ریٹائرڈ انجینئرز کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹیم ورک کے ساتھ چلتی ہے اور حکمرانی کے عمل میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کی کہ جنوبی تلنگانہ کے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا جو موسیٰ ندی کی آلودگی سے متاثر ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، عوامی صحت کے تحفظ کے لیے دریا موسیٰ کو صاف کرے گی۔

انہوں نے نظام ساگر پرو جیکٹ کی پائیداری پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ محدود ٹیکنالوجی کے ساتھ بنایا گیا تھا،مگر آج بھی یہ مضبوط ہے، جبکہ حالیہ عرصہ میں تعمیر کردہ آبپاشی پروجکٹس جو تکمیل کے کچھ عرصہ بعد ہی مسائل کی نذر ہو چکے ہیں، انہوں نے انجینئرس کو ہر معاملہ میں خود کا جائزہ لینے کی تاکید کی۔

a3w
a3w