حیدرآباد
پٹریوں کے درمیان گری چپل، ریلوے حکام نے واپس کردی
حیدرآباد: ٹرین میں سوارہونے کے دوران گرپڑی چپل نوجوان کے ٹوئیٹ کے بعد ریلوے حکام نے اس کے حوالے کردی۔یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں پیش آیا۔
حیدرآباد: ٹرین میں سوارہونے کے دوران گرپڑی چپل نوجوان کے ٹوئیٹ کے بعد ریلوے حکام نے اس کے حوالے کردی۔یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 25سالہ راجیش نامی نوجوان جس کا تعلق جنگاوں ضلع سے ہے،سکندرآباد جانے کے لئے پنا پورم ریلوے اسٹیشن پہنچا۔
چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران اس کی ایک چپل پھسل کر پٹریوں کے درمیان گرپڑی۔اس واقعہ کی اطلاع اس نے بذریعہ ٹوئیٹ ریلوے حکام سے کی۔
سکندرآباد ڈیویژنل سیکورٹی آفیسر دیباسمیتا نے قاضی پیٹ آر پی ایف پولیس کو مطلع کیاجس کے بعد وہاں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے راجیش کی چپل کو راجم پیٹ لاکر اس کے حوالے کردی۔
a3w