دیگر ممالک

عراق میں آئی ایس کے چار عسکریت پسند ہلاک

بغداد: عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر منگل کو کیے گئے فضائی حملے میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔

بغداد: عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر منگل کو کیے گئے فضائی حملے میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔

عراقی فوج نے یہ اطلاع دی۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے متعلق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے اسی نام کے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں، بغداد سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال میں وادي الشاي علاقے میں فضائی حملہ کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں آئی ایس کے چارجنگجو مارے گئے اور ان کا ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔

2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد عراق میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

تاہم، آئی ایس کے کچھ باقی ماندہ عسکریت پسند شہری مراکز، صحراؤں اور دشوار گزار علاقوں میں پھیل گئے ہیں، جو سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف لگاتار چھاپہ مار کر حملے کرتے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی