حیدرآباد

بی جے پی ایم ایل اے کے دعویٰ کی تحقیقات شروع کیوں نہیں کی گئی؟، کے ٹی آر کا سوال

کے ٹی آر نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)، ای ڈی اور آئی ٹی(انکم ٹیکس) کہاں ہے؟ جبکہ تلنگانہ بی جے پی کے ایم ایل اے برسر عام یہ دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے ضمنی الیکشن میں 100کروڑ روپے خرچ کئے؟۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے اتوار کے روز سوال کیا کہ مرکزی ایجنسیاں، تلنگانہ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے اس دعویٰ کی تحقیقات کیوں نہیں کررہی ہیں جس میں بھگوا جماعت کے ایک ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے برسر عام یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی نے ضمنی الیکشن میں 100 کروڑ روپے خرچ کئے۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس کو شروع سے ہی لفظ تلنگانہ پسند نہیں:کے سی آر
دہلی کی غلامی چاہئے یا کے سی آر کی ترقی، راے دہندوں کو فیصلہ کا مشورہ
تلنگانہ ماڈل کو اجاگر کرنے کی ضرورت۔ بی آر ایس کیڈر کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

 انہوں نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)، ای ڈی اور آئی ٹی(انکم ٹیکس) کہاں ہے؟ جبکہ تلنگانہ بی جے پی کے ایم ایل اے برسر عام یہ دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے ضمنی الیکشن میں 100کروڑ روپے خرچ کئے؟۔

کے ٹی آر نے پوچھا آیا بی جے پی کو نوٹس دی جائے گی یا اس بارے میں انکوائری ہوگی؟۔ کے تارک راما راؤ نے طنزیہ طور پر کہا کہ کرپشن پر وزیر اعظم نریندر مودی کا تبصرہ سن کر ہنسی آجاتی ہے۔ مودی کا کرپشن پر تبصرہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بی آر ایس قائد ورنگل میں منعقدہ جلسہ عام سے وزیر اعظم کے خطاب کا حوالہ دے رہے تھے۔

کے ٹی آر نے اس سے قبل وزیر اعظم مودی کی اس تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔گزشتہ 9برسوں کے دوران مرکز کی بی جے پی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالنے کے بجائے وزیر اعظم مودی کی تقریر، بی آر ایس حکومت پر تنقید کرنے پر مرکوز رہی۔ ان ناانصافیوں پر تلنگانہ کے عوام بی جے پی کو قبول نہیں کریں گے۔

کوچ فیاکٹری کے بجائے قاضی پیٹ میں مرمتی ورکشاپ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ بی آر ایس نے  مطالبہ کیا تھا کہ قاضی پیٹ میں کوچ فیاکٹری قائم کی جائے  مگر اس کے برخلاف مودی نے گجرات میں 20 ہزار کروڑ مالیتی کوچ فیاکٹری قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی نے منوگوڑ ضمی الیکشن میں 100کروڑ روپے خرچ کئے ہیں یہ ضمنی الیکشن گزشتہ سال منعقد ہوا تھا۔ رگھونندن راؤ نے گذشتہ بنڈی سنجے کو نشانہ بناتے ہوئے ضمن الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے 100کروڑ روپے خرچ کئے جانے کی بات کہی گئی تھی۔

 بی آر ایس کے چند قائدین نے کریم نگر میں پولیس میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے رگھونندن راؤ کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

a3w
a3w