کھیل

ہندوستانی ویزا نہ ملنے پر انگلینڈ کے کم عمر اسپنر شعیب بشیر پہلے ٹسٹ سے باہر

ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا ’بحیثیت کپتان مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ ہم نے جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا وہ صرف ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔‘

حیدرآباد: پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر ہندوستان کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے واپس انگلینڈ چلے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب بشیرانڈیا کا دورہ کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم پیر کو ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے اور 25 جنوری کو حیدرآباد میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہیں۔ 20 سالہ شعیب بشیر کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پہلی بار آف اسپنر کے طور پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

شعیب بشیر پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں پاکستانی نژاد ہونے پر انڈیا کی جانب سے ویزہ ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے پہلے معین علی، ثاقب محمود اور آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کو بھی انڈیا کا دورہ کرنے پر انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا ’بحیثیت کپتان مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ ہم نے جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا وہ صرف ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔‘

بین سٹوکس نے کہا کہ ہم نے دسمبر میں سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اب شعیب کو ویزا کے مسائل کا سامنا ہے، یہ شعیب کا انگلینڈ ٹیم کے ساتھ پہلا دورہ ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ان کو انگلینڈ ٹیم کا پہلی بار میں ہی ایسا تاثر جائے۔

انگلینڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ ’شعیب پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو، میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکا ہوں جنہیں ایسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔‘