شمالی بھارت

رتلام کے مندر میں مغربی لباس پہننے والوں کا داخلہ ممنوع

مدھیہ پردیش کے رتلام شہر کے کالیکا دیوی مندر میں ایسے بھکتوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مختصر مغربی لباس اور نیکر پہنے ہوئے ہوں۔

رتلام(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے رتلام شہر کے کالیکا دیوی مندر میں ایسے بھکتوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مختصر مغربی لباس اور نیکر پہنے ہوئے ہوں۔

متعلقہ خبریں
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

مندر کے پجاری راجندر شرما نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مغربی اور مختصر لباس یا نیکر (ہاف پینٹ) پہنے ہوئے بھکتوں کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ اس کے تقدس کا تحفظ کیا جاسکے۔

چار صدی قدیم اس مندر کے اطراف کئی تختیاں لگائی گئی ہیں جن پر ممنوع طرز کے کپڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ شرما نے کہا کہ ناشائستہ لباس میں ملبوس کسی بھی بھکت کو مندر کے اندر یا درشن کے مقام پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایسے بھکت باہر سے ہی درشن کرسکتے ہیں۔ اس مندر کی دیکھ بھال ضلع رتلام کا انتظامیہ کرتا ہے۔ تحصیلدار رشبھ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے مندر انتظامی کمیٹی کے اس فیصلہ کے بارے میں پتہ چلا ہے۔

جس میں مغربی ملبوسات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شرما نے دعویٰ کیا کہ شاہ رتن سنگھ جنہوں نے رتلام کو بنایا، 400 سال پہلے یہ مندر بنائی تھی۔ ایک بھکت نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مغربی لباس ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثہ اور سناتن دھرم پر ایک حملہ ہے۔

a3w
a3w