شمالی بھارت

مبینہ طورپر تبدیلی مذہب کا معاملہ، 3 افراد کو جیل

مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پادری روشن کمار، مایارام لنگوال اور آرتی نامی خاتون کو مذہب تبدیل کرنے کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا۔

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں قبائلیوں کو گمراہ کر کے مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار تین لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ مجھگاؤں پولیس ذرائع کے مطابق، قبائلی اکثریتی گاؤں موٹوا میں، ملزمان نے مبینہ طور پر ایک قبائلی خاندان کو دعائیہ اجتماع کی آڑ میں عیسائیت قبول کرنے کی ترغیب دی تھی۔

متعلقہ خبریں
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پادری روشن کمار، مایارام لنگوال اور آرتی نامی خاتون کو مذہب تبدیل کرنے کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔