حیدرآباد

ہنرمندوں کی مہارت کو بہتربنانے آلات اورتربیت فراہم کی جائے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد کے کواڑی گوڑہ ڈویژن، دھوبی گھاٹ میں کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہنر مند پیشہ پر انحصار کرنے والا سماج روزگار کھو رہا ہے، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت ہر طرح سے دستکاری اور ہنر مند پیشہ وروں کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے تربیت اور آلات فراہم کرنے مالی امداد دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام

آج صبح حیدرآباد کے کواڑی گوڑہ ڈویژن، دھوبی گھاٹ میں کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہنر مند پیشہ پر انحصار کرنے والا سماج روزگار کھو رہا ہے، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہنر مند پیشوں کو فروغ دینے کے لیے ”وشو کرما یوجنا” کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت لاکھوں افراد کو ہنر کی تربیت اور پیشہ ورانہ آلات کے ساتھ مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ جب وہ ماضی میں ایم ایل اے تھے، تو انہوں نے سکندرآباد میں دھوبی گھاٹ کی ترقی کے لیے بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی حلقہ ترقیاتی فنڈ سے اس وقت 26 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔