تلنگانہ

تلنگانہ میں ملک کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل پارک کا قیام

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک قائم کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک قائم کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک ملک کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل پارک ہوگا۔

ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس بات کاانکشاف کیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں زیرتعمیر پارک کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ یہ ٹیکسٹائل پارک تقریباً 1350 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی آئندہ چند ماہ میں کائیٹکس کے یونٹس کاافتتاح کریں گے۔