ہر پارٹی میں کسی نہ کسی قسم کا تنازعہ :کویتا
کویتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے بیانات کی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی مخالفت کر رہے ہیں، جبکہ ای راجندر براہِ راست مرکزی وزیربنڈی سنجے کو وارننگ دے رہے ہیں، اس لیے بی آر ایس کے تنازعات کو بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے اور اس پارٹی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر اور ایم ایل سی کویتا نے ایک بار پھر اہم تبصرے کیے۔ اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں کسی نہ کسی قسم کا تنازعہ چلتا ہی رہتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جیسے کانگریس اور بی جے پی میں اختلافات ہیں ویسے ہی بی آر ایس میں بھی ہیں۔
کویتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے بیانات کی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی مخالفت کر رہے ہیں، جبکہ ای راجندر براہِ راست مرکزی وزیربنڈی سنجے کو وارننگ دے رہے ہیں، اس لیے بی آر ایس کے تنازعات کو بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے اور اس پارٹی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے سنگارینی کالزیر کویلہ کی کانوں کے مزدوروں کے مسائل پر بات کی اور اعلان کیا کہ ایچ ایم ایس کے ساتھ مل کر سنگارینی جاگروتی آگے بڑھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منافع میں مزدوروں کو 35 فیصد حصہ دیا جائے ورنہ سنگارینی بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔