حیدرآباد

مستحکم سماج کیلئے تمام کو مل کرکام کرنا چاہئے:بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کو چھوڑ کر ایک طاقتور معاشرہ کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ماضی میں ہونے والی اچھی اور بری چیزوں کا تقابل کرنا چاہئے اور اچھی چیزوں کے لئے پرارتھناکرنی چاہئے۔

حیدرآباد: وجے دشمی کے دن کے موقع پر، مرکزی مملکتی داخلہ بنڈی سنجے نے ایک مستحکم سماج کی تعمیر کے لیے تمام کو مل کر کام کرنے کی خواہش کی۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ  کریم نگرضلع میں پوجا کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام کو وجے دشمی کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی

 انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کو چھوڑ کر ایک طاقتور معاشرہ کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ماضی میں ہونے والی اچھی اور بری چیزوں کا تقابل کرنا چاہئے اور اچھی چیزوں کے لئے پرارتھناکرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو اچھے خیالات رکھنا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں طاقتور ہندوستان کی تعمیر کے پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے کامیاب ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو وشو گرو بنانے کی مودی کی کوششیں رنگ لائیں۔