اسدالدین اویسی کی فٹنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے (ویڈیو)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ہفتہ کے روز حیدرآباد میں ایک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ جِم کے افتتاح کے موقع پر اویسی نے ڈمبل اور ڈیڈ لفٹس پر بھی ہاتھ آزمایا، اور اپنی شاندار فٹنس سے حاضرین کو حیران کر دیا۔
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ہفتہ کے روز حیدرآباد میں ایک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ جِم کے افتتاح کے موقع پر اویسی نے ڈمبل اور ڈیڈ لفٹس پر بھی ہاتھ آزمایا، اور اپنی شاندار فٹنس سے حاضرین کو حیران کر دیا۔
56 سالہ اویسی کی فٹنس دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے، کیونکہ وہ عام طور پر پارلیمنٹ اور ریلیوں میں اپنے تیز اور جارحانہ بیانات کے لئے مشہور ہیں۔ اویسی نے بہادرپورہ اسمبلی حلقہ میں اس فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح کیا، جس میں ان کے ساتھ بہادرپورہ کے ایم ایل اے محمد مبین بھی موجود تھے۔
اسدالدین اویسی 13 مئی 1969 کو پیدا ہوئے اور وہ پیشہ سے سیاستدان اور وکیل ہیں۔ انہوں نے لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اویسی پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد ہیں اور ہندوستانی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کے تیز اور جارحانہ بیانات اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
اسی روز اویسی نے پریس کانفرنس میں وزیرِاعظم نریندر مودی کے آزادیٔ ہندوستان کے موقع پر لال قلعہ سے RSS کی تعریف کرنے پر سخت تنقید کی۔ اویسی کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی تعریف کرنا آزادی کی جدوجہد کا توہین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس اور اس کے معاونین آزادی کی تحریک میں شامل نہیں تھے بلکہ بھارت چھوڑو تحریک جیسے مہمات کی مخالفت کرتے تھے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم مودی نے آزادی ہندوستان کے موقع پر اپنے خطاب میں RSS کی 100 سالہ تاریخ کا ذکر کیا اور اسے دنیا کے سب سے بڑے این جی او کی شاندار کامیابی قرار دیا تھا۔