شمال مشرق
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
ایک مشتبہ انتہاپسند نے اروناچل پردیش کے سابق رکن اسمبلی کو ضلع تراپ کے ایک گاؤں میں گولی مار کر ہلاک کردیا جہاں آج وہ کسی شخصی کام سے گئے تھے۔
ایٹانگر: ایک مشتبہ انتہاپسند نے اروناچل پردیش کے سابق رکن اسمبلی کو ضلع تراپ کے ایک گاؤں میں گولی مار کر ہلاک کردیا جہاں آج وہ کسی شخصی کام سے گئے تھے۔
یہ واقعہ دن میں تقریبا 3 بجے دن راہو گاؤں کے قریب پیش آیا جو میانمار کی سرحد سے قریب ہے۔
سابق کانگریس رکن اسمبلی یم سن ماتے اور ان کے تین حامی کسی شخصی کام سے گاؤں گئے ہوئے تھے جب کوئی انہیں جنگل کی طرف لے گیا۔ تراپ کے ایس پی راہول گپتا نے یہ بات بتائی۔
پولیس نے مجرم کی تلاش کیلئے مہم شروع کردی ہے۔ ایس پی نے انتہاپسند کی شناخت کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کردیا۔ دفاعی ذرائع نے اس قتل میں این ایس سی این۔
کے وائی اے کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ ماتے 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر کھونسا ویسٹ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 2015 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔