کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
کوڑنگل کے نوجوانانِ اہلسنت و جماعت کی جانب سے 13 ستمبر بعد نماز جمعہ تا مغرب جامع مسجد کوڑنگل میں مرد و خواتین کے لئے آثار شریفہ و تبرکاتِ کثیرہ کی زیارت کا کامیاب اہتمام کیا گیا۔
کوڑنگل: کوڑنگل کے نوجوانانِ اہلسنت و جماعت کی جانب سے 13 ستمبر بعد نماز جمعہ تا مغرب جامع مسجد کوڑنگل میں مرد و خواتین کے لئے آثار شریفہ و تبرکاتِ کثیرہ کی زیارت کا کامیاب اہتمام کیا گیا۔
جبکہ مکہ مسجد کوڑنگل میں سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ کے آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ کا صرف مرد حضرات کو زیارت کروائی گئی۔
جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی، مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن حکیم میں ایک صندوق، تابوتِ سکینہ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں انبیاء علیہم السلام کے تبرکات موجود تھے۔ بنی اسرائیل بارش، اولاد اور دیگر مشکلات کے لئے تابوتِ سکینہ کو سامنے رکھ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیا کرتے تھے۔
مولانا محسن پاشاہ نے مزید کہا کہ غلامانِ محمدیؐ بھی آثارِ مصطفیٰؐ سے تاقیامت برکات حاصل کرتے رہیں گے۔ مولانا نے مزید کہاکہ خاتم النبیینؐ 22 اپریل 571 عیسوی کو بروز دوشنبہ صبح صادق 4 بجکر 45 منٹ پر ولادت باسعادت مکہ معظمہ میں ہوئی۔ اسی بناء پر غلامان محمدیؐ اس عید میلاد النبیؐ کو عید الاعیاد میلاد النبی صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم کے طور پر مناتے ہیں۔
مولانا حافظ محمد عبدالرشید نقشبندی، امام و خطیب جامع مسجد نے ہر دو مقامات پر محفل کی سرپرستی فرمائی۔ خادم آثار شریفہ و کنوینر تبرکات کثیرہ اسد العلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی نے ہر دو مقامات پر آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ کی نگرانی فرمائی۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں حضرات موجود تھے، جنہوں نے آثارِ شریفہ کی زیارت کی۔