’’آل آئیز آن رفح‘‘، روہت شرما کی بیوی ریتیکا کو فلسطین کی تائید مہنگی پڑ گئی
جنوبی غزہ کی پٹی پر واقع رفح شاہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ نے بھی فلسطین کی تائید میں پوسٹ شیئر کردیا لیکن اُنہیں کچھ ہی دیر میں اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ ریتیکا شرما نے اپنے شوہر روہت شرما کی سرزنش اور عوام کی جانب سے تنقیدوں کو دیکھتے ہوئے اپنا پوسٹ ڈیلیٹ کردیا۔
انہوں نے فلسطین کے بارے میں ایسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی جو انہیں بھاری پڑ گئی۔ درحقیقت روہت کی بیوی ریتیکا ان چند ہندوستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر "آل آئیز آن رافح” سے متعلق ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

درحقیقت جنوبی غزہ کی پٹی پر واقع رفح میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس نے اس وقت زور پکڑا جب اتوار کو اسرائیلی حملے میں 45 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے ۔
تاہم، پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ریتیکا نے اسے ڈیلیٹ کر دیا، تاہم کچھ صارفین اور مداحوں نے ریتیکا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ’سلیکٹیو اپروچ‘ سے متاثر قرار دیا۔ ایک مداح نے لکھا کیوں میڈم؟ فلسطین سے اتنی ہمدردی کیوں؟ ایک اور مداح نے روہت شرما کے مداح کے طور پر لکھا.. "میں آپ کے عمل پر شرمندہ ہوں۔”
تاہم ایسے مداح بھی موجود تھے جنہوں نے فلسطین کی حمایت کرنے پر ریتیکا کی تعریف کی۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا، "اس کہانی کے بعد ہٹ مین اور آپ کیلئے میرا احترام۔”
ایک اور صارف نے لکھا کہ فلسطین کی حمایت کرنے کا شکریہ۔ لیکن ملے جلے تبصروں میں، ریتیکا کے خلاف مزید تبصرے کیے گئے اور یہی وجہ تھی کہ ہندوستانی کپتان کی اہلیہ نے اُس پوست کو ہٹا دیا۔