حیدرآباد

نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد

تعلیم اور ثقافت کے میدان میں نمائش سوسائٹی کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکریٹری نمائش سوسائٹی جناب بی این راجیشور نے کہا کہ نمائش سوسائٹی نہ صرف تعلیمی شعبہ میں بلکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تعلیم اور ثقافت کے میدان میں نمائش سوسائٹی کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکریٹری نمائش سوسائٹی جناب بی این راجیشور نے کہا کہ نمائش سوسائٹی نہ صرف تعلیمی شعبہ میں بلکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

وہ نمائش میدان، نام پلی کے لان میں بزم احمد حسین کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرے سے خطاب کر رہے تھے، جو سابق رکن اسمبلی جناب احمد حسین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔

بی این راجیشور نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور نمائش سوسائٹی اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش سوسائٹی کی تعلیمی کاوشیں بڑی حد تک کامیاب ثابت ہوئی ہیں اور مستقبل میں تعلیم کے میدان میں ایک بڑے انقلاب کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے نام پلی میں منعقد ہونے والی نمائش کو ملک بھر میں اپنی نوعیت کی منفرد نمائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تاجرین شرکت کرتے ہیں اور عوام کو ایک ہی مقام پر نادر و نایاب اشیاء، بالخصوص کپڑے اور گھریلو ساز و سامان دستیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے بزم احمد حسین کے ذمہ دار جناب منور حسین کو اس شاندار مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد مرحوم احمد حسین کی یاد میں نہ صرف بزم قائم کی بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک کامیاب ادبی پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کو مادری زبان میں تعلیم دلائیں۔

بزم احمد حسین کے ذمہ دار جناب منور حسین نے نمائش سوسائٹی کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بزم کا مقصد اردو زبان کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں انجام دینا ہے۔ انہوں نے مشاعرے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مشاعرے کی صدارت مخدوم ایوارڈ یافتہ معروف شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل نے کی، جبکہ جناب اشفاق اصفی نے اپنی ماہرانہ نظامت سے محفل کو مزید دلکش بنا دیا۔ مشاعرے کے کنوینر جناب الحاج شیخ رفیع الدین آصف تھے۔

مشاعرے میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جناب جلیل نظامی، سردار سلیم، ظفر فاروقی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، سیف نظامی، اشفاق اصفی اور معروف شاعرہ محترمہ ارجمند بانو نے اپنا کلام پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ مزاحیہ شعرا جناب شاہد عدیلی، فرید سحر، وحید پاشاہ قادری اور لطیف الدین لطیف نے اپنے مخصوص انداز میں مزاحیہ کلام سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر نمائش کمیٹی کے کنوینر جناب مخیر حیدر، کو کنوینر جناب تقی الدین شجیع اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ انتظامات میں جناب غلام محمد، عفان قادری، ایڈوکیٹ محمد افسر خان، محمد رفیع ڈھاکلی، حسام الدین صدیقی، سید حمید، فرحان جم کنڈی، محمد مزمل اور دیگر نے حصہ لیا۔

آخر میں بزم احمد حسین کی جانب سے نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران اور معززین کی شال پوشی کی گئی اور تمام شعرا کو یادگاری مومنٹوز پیش کیے گئے۔