مشرق وسطیٰ

عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئےسڑکوں پر سفید پینٹ کا تجربہ

عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں دوران حج گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ کیا جانے لگا۔ ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے روڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کیا جاسکتا ہے، منیٰ میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی۔

روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے، مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے، گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئےتھے۔