شمال مشرق

اروناچل اور ناگالینڈ میں افسپا میں مزید6 ماہ کی توسیع

مرکزی وزارتِ داخلہ نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے بعض اضلاع میں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون (افسپا) میں یکم اکتوبر سے مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایٹانگر/کوہیما: مرکزی وزارتِ داخلہ نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے بعض اضلاع میں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون (افسپا) میں یکم اکتوبر سے مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شادی کی عمر سے متعلق بل پر جائزہ کمیٹی کی میعاد میں 4 ماہ توسیع
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی

وزارتِ داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اروناچل پردیش کے تیراپ، چنگلانگ اور لانگڈنگ اضلاع میں، جبکہ آسام کی سرحد سے متصل نمسائی، مہادیوپوراور چوکھم پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں افسپا میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے علیحدہ ااعلامیہ میں کہا گیا کہ ناگالینڈ کے 8 اضلاع دیماپور، نیولینڈ، چوموکیدیما، مون، کیپھیت، نوکلات، پھیک اور پیرین کے علاوہ ناگالینڈ کے دیگر 5 اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں افسپا میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایٹانگر اور کوہیما میں مقیم عہدیداروں نے بتایا کہ مرکز نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

ناگالینڈ کی 215کلومیٹر طویل سرحد جس پر باڑھ نہیں ہے، میانمار سے متصل ہے، جبکہ اروناچل پردیش کی 1817کلو میٹر طویل سرحدیں چین، میانمار اور بھوٹان سے متصل ہیں۔

a3w
a3w