شمالی بھارت

نوح تشدد کا ملزم انکاؤنٹر کے بعد گرفتار

سراغ ملنے پر صلع کرائم برانچ ٹیم نے نوح کے ایک موضع کے رہنے والے عامر کو اراولی پہاڑی سلسلہ کی گھاٹیوں میں انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا۔ فائرنگ میں عامر کے پیر میں گولی لگنے کا زخم آیا۔

گروگرام: انکاؤنٹر کے بعد کرائم برانچ نے ہریانہ کے ضلع نوح میں 31جولائی کے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
مذہبی جلوس پر سنگباری، فرقہ وارانہ جھڑپ
کرپٹو کرنسی معاملہ، گرفتار چار افراد 8فروری تک پولیس کی تحویل میں
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ

سراغ ملنے پر صلع کرائم برانچ ٹیم نے نوح کے ایک موضع کے رہنے والے عامر کو اراولی پہاڑی سلسلہ کی گھاٹیوں میں انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا۔ فائرنگ میں عامر کے پیر میں گولی لگنے کا زخم آیا۔ اسے علاج کے لئے نلہڑ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے ایک غیرقانونی دیسی ساختہ پستول اور 5 ٹرامپ برآمد ہوئے۔ گروگرام پولیس کے ترجمان کرشن کمار نے یہ بات بتائی۔ نوح تشدد کے سلسلہ میں تاحال 61  ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں اور 280  افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

a3w
a3w