مشرق وسطیٰ

الجزائر میں سیلاب سے آٹھ لوگوں کی موت

الجزائر کے مغربی علاقے میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

الجزائر: الجزائر کے مغربی علاقے میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

یہ اطلاع الجزائر کی سول پروٹیکشن سروس نے اتوار کے روز دی۔

سول پروٹیکشن سروس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی شام صوبہ تیلمسان میں سیلاب سے ایک گاڑی بہہ جانے کے بعد دو مرد اور دو خواتین کی موت ہوگئی۔

دریں اثناء البیاض صوبے میں دو خواتین اور ایک مرد کی گاڑی سیلاب میں بہہ جانے سے ان کی موت ہوگئی۔ بعد میں میں ایک دیگر شخص بھی مردہ پایا گیا۔

a3w
a3w