تعلیم و روزگار
انٹرسال اول میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست بھر کے تمام جونیئر کالجوں میں انٹرسال اول میں داخلوں کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست بھر کے تمام جونیئر کالجوں میں انٹرسال اول میں داخلوں کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
بورڈ کے سکریٹری کے مطابق خانگی جونیئر کالجوں میں 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ انٹر سال ا ول میں 30 ستمبر تک داخلے دیئے جاسکتے ہیں جبکہ سرکاری جونیئر کالجوں میں داخلوں کیلئے جرمانہ کی فیس کا کوئی لزوم نہیں رہے گا۔
طلبہ اور اولیائے طلبہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ صرف مسلمہ جونیئر کالجوں میں داخلہ لیں۔ مسلم کالجوں کی فہرست بورڈ کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔