کوہیر میں اقل ترین درجہ حرارت4.6ڈگری ریکارڈ
ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے آرہی سرد ہواوں کی وجہ سے جنوبی ہند کی اس تلگوریاست میں سردی کی لہر میں حالیہ دنوں کے دوران اچانک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ ہوگئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔
ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے آرہی سرد ہواوں کی وجہ سے جنوبی ہند کی اس تلگوریاست میں سردی کی لہر میں حالیہ دنوں کے دوران اچانک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ ہوگئی ہے۔
سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں ریاست کا اقل ترین درجہ حرارت4.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
اسی طرح ضلع عادل آباد کے سرپورمیں اقل ترین درجہ حرارت4.7ڈگری سلسلیس، سنگاریڈی ضلع کے نلہ والی میں اقل ترین درجہ حرارت 5.7ڈگری سلسیس، نیالکل میں اقل ترین درجہ حرارت 5.9ڈگری سلسیس، سدی پیٹ ضلع کے انگڑی کشتاپور میں اقل ترین درجہ حرارت 7.5ڈگری سلسیس اور میدک ضلع کے نرساپور میں اقل ترین درجہ حرارت 8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور ودربھ کے علاقوں سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے اثر کی وجہ سے اگلے دو دنوں میں شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔
سرد ہواؤں کی شدت دو روز تک جاری رہنے اور ایک ہفتے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ موسمیات کے مرکز نے عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جگتیال، راجنا سرسلہ، کاماریڈی، نظام آباد اور میدک اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔