حیدرآباد

تلنگانہ میں اتوار تک جنوب مغربی مانسون کی توسیع

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ضلع نظام آباد کے کچھ حصوں تک پھیل گیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ضلع نظام آباد کے کچھ حصوں تک پھیل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

کاماریڈی، سنگاریڈی، میدک اور وقارآباد اضلاع کے ساتھ عادل آباد ضلع کے ایک حصہ میں اس کی توسیع ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ اتوار تک ریاست بھر میں پھیل جائے گا۔

اتوار کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ اور ملگ اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

منچریال ضلع کے چنور میں 8 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔