ایشیاء

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلندکرنے کا حق : طالبان

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر،ہندوستان یا کسی بھی ملک کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر،ہندوستان یا کسی بھی ملک کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان نے کہا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

a3w
a3w