تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع مرکز میں روڈ سیفٹی قوانین اور ٹریفک قوانین کے بارے میں وسیع بیداری پروگرام منعقد ہوا۔

لنگیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ روڈ سیفٹی نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہری کی ذاتی ذمہ داری ہے۔

نارائن پیٹ : سڑک حادثات کو روکنے کے لیے روڈ سیفٹی قوانین پر ذمہ داری سے عمل کریں،ہر ایک کو سڑک کی حفاظت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی این۔ لنگایانے ہفتہ کو روڈ سیفٹی ماہ 2026 کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کے بنیادی مقصد کے ساتھ نارائن پیٹ ضلع مرکز میں ایک ماہ تک روڈ سیفٹی قوانین اور ٹریفک قوانین کے بارے میں وسیع بیداری پروگرام کے تحت روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ضلع پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےمنعقدہ شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

متعلقہ خبریں
نارائن پیٹ میں ڈی جے کے استعمال پر مکمل پابندی، امن و امان کیلئے میلاد جلوس کی خصوصی تیاریاں
گچی باؤلی میں دل دہلادینے والا سڑک حادثہ،ڈبل ڈیکر بس کے نیچے آکردسویں جماعت کی طالبہ کی موت
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی این۔ لنگیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ روڈ سیفٹی نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہری کی ذاتی ذمہ داری ہے۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں تیز رفتاری، نشے میں گاڑی چلانا، بے دھڑک گاڑی چلانا اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا ہے۔ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ہر ایک کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

 دو پہیوں والے ہیلمٹ پہنیں، چار پہیوں والے سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، اور شراب پینے کے بعد گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی غفلت بھی جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہے، ہر کسی کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر نارائن پیٹ ضلع مستقر کے منی اسٹیڈیم گراؤنڈ سے اولڈ بس اسٹینڈ سے ستیہ نارائن چوراستہ تک ایک بہت بڑی بیداری ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر شراب نوشی نہیں، زندگی اہم ہے، ہیلمٹ پہننا زندگی کے لیے محفوظ ہے، اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی منزل تک بحفاظت پہنچیں، اور تیز رفتاری حادثات کی دعوت ہےجیسے نعرے لگائے گئے

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر ٹی اے رکن پوشال راجیش نے کہاکہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ خاص طور پر طلباء اور نوجوانوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور اپنے والدین، بھائیوں، بہنوں اور گھر کے پڑوسیوں کو روڈ سیفٹی کے قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے بتانا چاہیے۔

قبل ازیں ستیہ نارائنا اسکوائر پر ایک انسانی زنجیر بنائی گئی اور طلباء، عوام، موٹرسائیکلوں اور اہلکاروں نے روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے کا عہد کیا۔اس پروگرام میں ڈی ٹی او میگا گاندھی، آر ٹی سی ڈی ایم لاونیا، سی آئی شیواشنکر، ایم وی آئی بودھی سری، آر اینڈ بی ای ای وینکٹرامنا، آر ٹی اے ممبر پوشال راجیش، ایس آئی وینکٹیشورلو، کرشنا چیتنیا، اے ایم وی آئیز سائی تیجا ریڈی، اساتذہ، طلباء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نوٹ: تصویر بذریعہ میل روانہ کی جا رہی ہے