مشرق وسطیٰ

ایران میں شدید گرمی، تمام اداروں کو 2 دن کی چھٹی

وزارت صحت کی طرف سے ملک بھر میں چہارشنبہ اور جمعرات کو چھٹی دینے کی تجویز کو ان دنوں غیر معمولی گرمی کی وجہ سے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

تہران: ایران میں شدید گرمی کے باعث تمام اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری سیہرومی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے ملک بھر میں چہارشنبہ اور جمعرات کو چھٹی دینے کی تجویز کو ان دنوں غیر معمولی گرمی کی وجہ سے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

ایران میں، جہاں حالیہ ہفتوں میں انتہائی گرم موسم موثر رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق کل ملک کے جنوب مغرب کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ جائے گاجبکہ دارالحکومت تہران میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ایرانی وزیر صحت بہرام عین اللہی نے حکومت کو تجویز دی کہ جن علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہو وہاں چھٹی کا اعلان کیا جائے۔