دہلیمہاراشٹرا

ہندوؤں کو ٹیڑھی نظر سے دیکھنے والوں کے چہرے ناقابل شناخت ہوجائیں گے: نتیش رانے

ہندو سماج کے تہوار کے درمیان روڑے اٹکانے والوں کو خبردار رہنا چاہیے، ہندو سماج کے تہوار پر پتھراؤ کیوں ہوتا ہے؟ تاہم، جب مسلم تہوار ہوتے ہیں تو اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہوتا۔

ممبئی: ہندو سماج کے تہوار کے درمیان روڑے اٹکانے والوں کو خبردار رہنا چاہیے، ہندو سماج کے تہوار پر پتھراؤ کیوں ہوتا ہے؟ تاہم، جب مسلم تہوار ہوتے ہیں تو اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج اچلپور شہر میں جو دہشت تھی وہ دہشت ایک دن نہیں 365 دن ہونی چاہیے۔ جو ہندوؤں کو ٹیڑھی نظروں سے دیکھتے ہیں ان میں سے کسی کے چہرے کو پہچاننے لائق نہیں رکھیں گے۔ اس طرح کا دھمکی بھرا بیان بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے دیا۔

اچل پور میں پوری ہندو برادری کی جانب سے ہندو جن جاگرن سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسے میں مرکزی مقرر، نتیش رانے نے اپنی تقریر میں سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے الجھنے والے یہ یاد رکھیں۔میٹنگ سے پہلے اچل پور-پراتواڑہ میں ہندو سماج کی احتجاجی ریلی اور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے چندر بازار ناکے پر ریلی میں حصہ لینے کے لیے دوپہر سے ہی ہزاروں نوجوان بھگوا پرچم اٹھائے موٹر سائیکلوں پر جمع ہو رہے تھے۔

بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کی آمد پر، جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے، یہ ریلی اچل پور شہر سے شروع ہو کر پترواڑا شہر کے جئے استمب چوک سے ہوتی ہوئی بازار سمیتی کے ٹی ایم سی یارڈ میں واقع تقریب کے مقام میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر نتیش رانے نے کہا کہ ہندو تہواروں کے دوران کی گئی مستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم مہاراشٹر میں تنازعہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم نتیش رانے نے اس میٹنگ میں انتباہ بھی دیا کہ اگر جہادی سوچ کے کچھ لوگ اپنی ریلی میں انتہا پسندوں کی جئے جئے کرتے ہیں تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اکولہ اور اکوٹ میں ہونے جلسوں کا بھی ذکر کیا۔ اس اجلاس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کی سخت سیکوریٹی میں جلسہ اور ریلی پرامن طریقہ سے منعقد ہوئی۔

a3w
a3w