تلنگانہ

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج اور اعتراضات کو درست کرنے 19 ستمبر تک سہولت

کمشنر جی ایچ ایم سی وڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کا  اندراج‘ اعتراضات یا ناموں کی تصحیح اور پتہ کی درستگی 19 ستمبر سے قبل کروالیں۔

حیدرآباد: کمشنر جی ایچ ایم سی وڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کا  اندراج‘ اعتراضات یا ناموں کی تصحیح اور پتہ کی درستگی 19 ستمبر سے قبل کروالیں۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

قبل ازیں آپ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ https://voters.eci.gov.in پر ووٹر ہیلپ لائن ڈاؤن لوڈ کرکے چیک کرلیں کہ آیا آپ کا نام فہرست میں درست ہے یا نہیں۔

اگر نہیں ہے تو آپ کو مذکورہ ووٹر ہیلپ لائن کے ذریعہ دوبارہ اندراج کرنا چاہئے۔ اس کے فارم 6 پر نام کا اندراج فارم 6B پر ووٹر لسٹ میں آدھار کو لنک کرنا‘ فارم 7 کے ذریعہ فہرست میں نام کا حذف یا اعتراضات‘ فارم 8 کے ذریعہ نام میں ترمیم یا نام کی درستگی‘ گھر کا نمبر غلط ہے صحیح کرنا‘ پتہ کی تبدیلی کا ا ندراج‘ ووٹر لسٹ میں غلط تصویر کی جگہ تحیح تصویر لگانے خاندان کے افراد کے ساتھ اپنے رشتہ کا صحیح اندراج اور موبائیل نمبر کی تازہ جانکاری ودیگر غلطیوں کو 19 ستمبر سے قبل درست کرلیا جاسکتا ہے۔