تلنگانہ

تمام شراب کی چھوٹی دکانات کو برخاست کرنے حکومت کا فیصلہ: ریونت ریڈی

شراب کی چھوٹی دکانات

حیدرآباد: ریونت ریڈی کی نئی حکومت نے ریاست بھر میں بیلٹ شاپس (شراب کی چھوٹی دکانات) کو بند کردینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ اکسائز کے عہدیداروں نے ضروری کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی کے بشمول کئی قائدین نے کانگریس برسر اقتدار آنے پر تمام بیلٹ شاپس کو بند کردینے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو کانگریس پارٹی کے منشور میں بھی شامل کیا گیا۔

چنانچہ اس تناظر میں حکومت نے فوری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکومت سنبھالنے کے بعد کئی اہم فیصلے کئے ہیں جن میں پبلک سرویس کمیشن کی تشکیل جدید‘ 54 کارپوریشنوں کے صدورنشین کی برخاستگی‘ برقی‘ آبپاشی‘ دھرانی پورٹل ودیگر محکموں میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ وہیں آج انہوں نے محکمہ اکسائز کا جائزہ لیتے ہوئے ریاست بھر میں بیلٹ شاپس کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w