تلنگانہ
تلنگانہ: تیز رفتار لاری کی ٹکر سے تین افراد ہلاک، دو شدید زخمی
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ملگ ضلع کے تاڑوای میں ایک تیز رفتار لاری نے ٹریکٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 2 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
مہلوکین کا تعلق ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے اشوا راو پیٹ سے بتایا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد میڈارم مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔